اپوزیشن کی اے پی سی ،مولانا فضل الرحمان کی 25 جولائی کویوم سیاہ منانے کی تجویز

اپوزیشن کی اے پی سی ،مولانا فضل الرحمان کی 25 جولائی کویوم سیاہ منانے کی تجویز
اپوزیشن کی اے پی سی ،مولانا فضل الرحمان کی 25 جولائی کویوم سیاہ منانے کی تجویز

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کی تجویز دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جاری ہے،اے پی سی میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن،اے این پی، قومی وطن پارٹی،پختونخواعوامی ملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی شریک ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی ملک بھرمیں یوم سیاہ کے طورپرمناناچاہئے،25 جولائی 2018 کوعام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،عوامی مشکلات اورحکومت کے خاتمے کےلئے مل کرآگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے بات شروع کی تھی معاملہ اب عوام کی داد رسی کا ہے ، حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے سڑکوں پر بھی آنا پڑے تو نکلنا چاہئے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں