حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے،شہبازشریف

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے،شہبازشریف
حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے،شہبازشریف

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن کی جماعتیں مل کرکسی لائحہ عمل پرمتفق ہوں،حکومت چوری کے ووٹوں سے بنی ،عوام کی تکالیف کی ترجمانی نہ کی توبڑا برا ہوگا،انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن بجٹ نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں ،بجٹ کوناکام بنانے کےلئے مل کرجدوجہد کرنی چاہیے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے رہبر کمیٹی کے قیام کی تجویز دےدی،رہبر کمیٹی میثاق معیشت اور قومی چارٹر تیار کرے گی۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ تمام اپوزیشن کی جماعتیں مل کرکسی لائحہ عمل پرمتفق ہوں،حکومت چوری کے ووٹوں سے بنی ،عوام کی تکالیف کی ترجمانی نہ کی توبڑا برا ہوگا،انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر وہ حربہ اختیار کرنا چاہیے جس سے حکومت کو گھر بھیجا جا سکے،غیر مناسب بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد