پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہی نہیں ہو سکا مگر کیوں؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہی نہیں ہو سکا مگر کیوں؟ پاکستانیوں ...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہی نہیں ہو سکا مگر کیوں؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

  


برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ کا ٹاس گراﺅنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج میچ کھیلا جانا ہے لیکن گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث گراﺅنڈ گیلا ہے اور اس وجہ سے میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

ٹاس میں تاخیر کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ خاصے پریشان دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ پاکستان کیلئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے اور اگر میچ منسوخ ہوا تو پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں بھی دم توڑ جائیں گی۔

پاکستانی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر، شاہین آفریدی، آصف علی، شعیب ملک، حسن علی اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔

کیوی سکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لاتھم، مارٹن گپٹل، کولن منرو، روز ٹیلر، جیمز نیشام، کولن دی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، ہینری نکولس، ٹم ساﺅتھی، ٹام بلنڈل اور ایش سودھی شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان ٹاس کے وقت ہی کیا جائے گا۔

مزید : کھیل