ملزم کسی رعایت یاعدالتی ہمدردی کامستحق نہیں،سپریم کورٹ کا قتل کے ملزم عمران خان عرف ماناکی سزائے موت برقراررکھنے کا حکم

ملزم کسی رعایت یاعدالتی ہمدردی کامستحق نہیں،سپریم کورٹ کا قتل کے ملزم عمران ...
ملزم کسی رعایت یاعدالتی ہمدردی کامستحق نہیں،سپریم کورٹ کا قتل کے ملزم عمران خان عرف ماناکی سزائے موت برقراررکھنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان نامی شہری کی بریت کی درخواست مسترد کردی اور سزائے موت کا فیصلہ برقرا ر رکھنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس آصف سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صلح نہ کرنے پرملزم نے مدعی مقدمہ بھی مارڈالا، ملزم کسی رعایت یاعدالتی ہمدردی کامستحق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے قتل کے ملزم عمران خان نامی شہری کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی،ملزم پرنارووال میں راشد نامی شخص کو قتل کرنے کاالزام ہے ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ملزم نے شہری کوبازارمیں قتل کیا،فائرنگ سے زخمی دکانداروں نے ملزم کےخلاف بیان دیا،ملزم مقتول راشدکے بیٹے کابھی قتل کرکے مفرورتھا،مقتول راشد بیٹے کے قتل کے مقدمے میں مدعی تھا،صلح نہ کرنے پرملزم نے مدعی مقدمہ بھی مارڈالا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملزم کسی رعایت یاعدالتی ہمدردی کامستحق نہیں،سپریم کورٹ نے عمران خان نامی شہری کی بریت درخواست مسترد کردی ،عدالت نے ملزم عمران خان عرف مانا کی سزائے موت کافیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔