آج کے ہی دن میں ڈالر پھر مہنگا ، قیمت اتنی زیادہ ہو گئی کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین کھسک جائے گی

آج کے ہی دن میں ڈالر پھر مہنگا ، قیمت اتنی زیادہ ہو گئی کہ سن کر آپ کے پیروں ...
آج کے ہی دن میں ڈالر پھر مہنگا ، قیمت اتنی زیادہ ہو گئی کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین کھسک جائے گی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی قدر میں آج کے روز میں ہوشربا اضافہ سامنے آیاہے جس نے پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین ہی نکال کر رکھ دی ہے کیونکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے براہ راست اس کا اثر شہریوں پر مہنگائی کی صورت میں پڑتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے معیشت کو سنبھالا دینے کی پوری کوشش کی جارہی ہے لیکن ڈالر قابو میں نہیں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں آج کے روز مجموعی طور پر 5 روپے 52 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین سطح 162 روپے 52 پیسے کا ہو گیاہے جبکہ یکم جون سے اب تک ڈالر کی قدر میں 14 روپے 58 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث رواں ماہ بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1400 ارب روپے کا اضافہ ہو گیاہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مسلسل پرواز جاری رکھے ہوئے ہے اور 4.80 روپے کے اضافے کے ساتھ 162 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مجموعی طور پر اب تک 13 روپے مہنگا ہو چکا ہے ۔

مزید : بزنس