وزیراعظم سے بی این پی مینگل کے وفد کی ملاقات،حکومت کی مطالبات مکمل کروانے کی یقین دہانی

وزیراعظم سے بی این پی مینگل کے وفد کی ملاقات،حکومت کی مطالبات مکمل کروانے کی ...
وزیراعظم سے بی این پی مینگل کے وفد کی ملاقات،حکومت کی مطالبات مکمل کروانے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے سردار اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کے وفد کی ملاقات ختم ہو گئی جس میں حکومت نے بی این پی کے مطالبات مکمل کروانے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیالت کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بی این پی کے وفد نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی،اس موقع پر جہانگیر ترین،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور دیگر موجود تھے،حکومت اور بی این پی میں معاملات طے پا گئے ہیں اور وزیراعظم نے بی این پی کے مطالبات مکمل کرنے کی یقینی دہانی کرادی۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے معاملے میں بہت جلد پیش رفت ہو گی، بلوچستان کا وفاقی ملازمتوں میں 6 فیصد کوٹے پر بھی اتفاق ہوا ہے،اختر مینگل اور ان کے وفد کو مطمئن کر لیا گیا ہے، رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے کہا کہ آئندہ دوری نہ ہو اس کےلئے بھی طریقہ کار بنا لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ 10ارب کاترقیاتی بجٹ ملنا بی این پی کا حق ہے۔