پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس کتنے بجے ہو گا ؟ پتا چل گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس کتنے بجے ہو گا ؟ پتا چل گیا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس کتنے بجے ہو گا ؟ پتا چل گیا

  


ایجسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیاہے تاہم اس بارش تھم چکی ہے اور گراونڈ کو سکھانے کا کام جاری ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس 3 بجے ہو گا اور کھیل کا آغاز ساڑھے تین بجے ہوگا تاہم اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج میچ کھیلا جانا ہے لیکن گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث گراونڈ گیلا ہے اور اس وجہ سے میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

ٹاس میں تاخیر کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ خاصے پریشان دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ پاکستان کیلئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے اور اگر میچ منسوخ ہوا تو پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں بھی دم توڑ جائیں گی۔

پاکستانی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر، شاہین آفریدی، آصف علی، شعیب ملک، حسن علی اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔

کیوی سکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لاتھم، مارٹن گپٹل، کولن منرو، روز ٹیلر، جیمز نیشام، کولن دی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، ہینری نکولس، ٹم سا?تھی، ٹام بلنڈل اور ایش سودھی شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان ٹاس کے وقت ہی کیا جائے گا۔

مزید : کھیل