میں توچاہتاہوں مجھے جیل میں رکھا جائے ،آصف زرداری

میں توچاہتاہوں مجھے جیل میں رکھا جائے ،آصف زرداری
میں توچاہتاہوں مجھے جیل میں رکھا جائے ،آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں توچاہتاہوں مجھے جیل میں رکھاجائے،مقدمات کاڈٹ کر سامنا کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی،سابق صدر آصف زرداری نے پارک لین کیس سمیت تمام مقدمات میں ضمات کی درخواستیں واپس لے لیں جس پر عدالت نے نیب کو سابق صدر کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی۔
عدالت سے واپسی پر صحافی کے سوال ”پیپلزپارٹی نے آج درخواستیں کیوں واپس لیں؟کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں توچاہتاہوں مجھے جیل میں رکھاجائے،میں نے ضمانت کی درخواستیں واپس لی ہیں،صحافی کے ایک اور سوال”کیا درخواستیں واپس لیناعدالتوں پرعدم اعتمادہے؟کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مقدمات کاڈٹ کرسامناکریں گے،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے بھی مقدمات کاسامناکیا آج بھی عدالتوں میں موجودہیں،آصف زرداری اصل کھلاڑی ہیں۔