”مکی آرتھر اور اظہر محمود جیسے لوگوں کو کرکٹ سے دور رکھیں کیونکہ۔۔۔“ خودکشی کے بیان پر سکندر بخت نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں مبتلا ہو جائیں

”مکی آرتھر اور اظہر محمود جیسے لوگوں کو کرکٹ سے دور رکھیں کیونکہ۔۔۔“ خودکشی ...
”مکی آرتھر اور اظہر محمود جیسے لوگوں کو کرکٹ سے دور رکھیں کیونکہ۔۔۔“ خودکشی کے بیان پر سکندر بخت نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں مبتلا ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ جو کوچ ذہنی طور پر اتنا کمزور ہو کہ خودکشی کی بات کرے، وہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیسے کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ مکی آرتھر نے بیان دیا بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد خودکشی کرنا چاہتا تھا۔ ایک ایسا کوچ جو ذہنی طور پر اتنا کمزور ہو وہ ٹیم کو کیسے حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔
اس موقع پر پروگرام میں شریک سپورٹس رپورٹر یحییٰ حسینی نے بتایا کہ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے بھی ایسا ہی ایک بیان دیا ہے جس پر سکندر بخت نے کہا کہ ہمارے مذہب میں خودکشی حرام ہے اور اس کا ذکر کرنا بھی غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتوں سے آپ کی ذہنی کیفیت کا پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے کمزور آدمی ہیں جو خودکشی کی بات کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کو کرکٹ سے دور رکھنا چاہئے۔

مزید :

کھیل -