ٹیم میں کونسی تبدیلی کی گئی ہے اور حکمت عملی کیا ہو گی ؟ سرفراز نے بتا دیا

ٹیم میں کونسی تبدیلی کی گئی ہے اور حکمت عملی کیا ہو گی ؟ سرفراز نے بتا دیا
ٹیم میں کونسی تبدیلی کی گئی ہے اور حکمت عملی کیا ہو گی ؟ سرفراز نے بتا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیوزی لینڈ نے نہایت اہم میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیاہے تاہم کپتان سرفراز کا کہناہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور مخالف ٹیم کو کم رنز پر روکنے کی پوری کوشش کریں گے ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے تاہم محمد عامر اچھی باولنگ کر رہاہے جبکہ کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور ہم نیوزی لینڈ کو کم سکور پر روکنے کی کوشش کریں گے ۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہناتھا کہ پاکستان ٹیم اچھی ہے تاہم میچ میں شراکت بنانا بہت اہم ہے ، اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کروں گا ۔

یاد رہے کہ بارش کے باعث میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے جارہاہے تا ہم آئی سی سی کی جانب سے اوورز میں کمی نہیں کی گئی ہے اور میچ 50,50 اوورز پر ہی محیط ہو گا ۔

مزید : کھیل