”پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کیلئے وکٹ اتنی جلدی کیسے خشک ہو گئی؟ “ محمد یوسف نے انگلش وکٹوں پر رکھے جانے والے ’کورز‘ کی ایسی خصوصیت بتا دی جو شائد آپ کو بھی معلوم نہیں

”پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کیلئے وکٹ اتنی جلدی کیسے خشک ہو گئی؟ “ محمد ...
”پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کیلئے وکٹ اتنی جلدی کیسے خشک ہو گئی؟ “ محمد یوسف نے انگلش وکٹوں پر رکھے جانے والے ’کورز‘ کی ایسی خصوصیت بتا دی جو شائد آپ کو بھی معلوم نہیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ جاری ہے جو بارش کے باعث گراﺅنڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

اس سے قبل یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گراﺅنڈ گیلی ہونے کے باعث میچ محدود اوورز کا بھی ہو سکتا ہے مگر گراﺅنڈ کے بروقت خشک ہو جانے کی وجہ سے مکمل اوورز کا میچ ہی کھیلا جا رہا ہے لیکن گراﺅنڈ اتنی جلدی کیسے خشک ہو گئی؟ اس کے پیچھے چھپا راز جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ انگلش میدانوں میں موجود وکٹ ’کورز‘ بہت ہی زبردست ہیں اور ان کے اندر پنکھے بھی لگے ہوتے ہیں جن کو چلا کر بہت جلد گراﺅنڈ اور وکٹ کو خشک کر لیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ بارش کے باعث وکٹ پر باﺅنس اور سیم بھی ہو جبکہ گیند سوئنگ بھی کرے، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شروع کے پانچ چھ اوورز گیند سوئنگ کرے اور پھر نہ کرے، لیکن اگر وکٹ سلو ہوا تو پاکستان کو بہت فائدہ ملے گا اور اگر وکٹ باﺅنسی ہے اور سیم نہیں ہو رہا تو نیوزی لینڈ کو فائدہ ملے گا۔

مزید : کھیل