کراچی پریس کلب کے صدر کو ٹی وی پروگرام کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے والے تحریک انصاف کے رہنما کو بڑا جھٹکا لگ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پریس کلب کے صدر کو ٹی وی پروگرام کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے والے تحریک انصاف کے رہنما کی رکنیت معطل کردی گئی۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحافی پر تشدد کرنے والے سابق صدر ملیرمسرورعلی سیال کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرکے معاملہ کارروائی کیلئے قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوا دیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ 20 جون کو ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران مسرور سیال نے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صحافتی تنظیموں کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت پاکستان بھر کے پریس کلبوں میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے داخلے پر 3 روز تک کیلئے پابندی عائد کردی گئی تھی۔