اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے:عثمان بزدار

اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے:عثمان بزدار
اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے:عثمان بزدار

  


لاہور26جون(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔  ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے آج اے پی سی کا انعقاد کر رہے ہیں۔ عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا۔مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آج اے پی سی بھی ناکام رہے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور