اے پی سی میں شہباز شریف اور مریم نواز میں سے کس کی فتح ہوئی؟ غریدہ فاروقی کا تجزیہ لیگی کارکنوں کو حیران پریشان کردے

اے پی سی میں شہباز شریف اور مریم نواز میں سے کس کی فتح ہوئی؟ غریدہ فاروقی کا ...
اے پی سی میں شہباز شریف اور مریم نواز میں سے کس کی فتح ہوئی؟ غریدہ فاروقی کا تجزیہ لیگی کارکنوں کو حیران پریشان کردے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ہے، اے پی سی میں شہباز شریف کے بیانیے کی جیت ہوئی جبکہ مریم کا بیانیہ ٹوئٹر اور بیان بازی تک محدود رہا۔

اپوزیشن کا اے پی سی اعلامیہ جاری ہونے کے بعد غریدہ فاروقی نے اسے مذاقِ سیاست قرار دے دیا اور کہا اپوزیشن نے اے پی سی کا شوق بھی پورا کر لیا۔ کھودا پہاڑ، نکلا کیا ؟ پہلے ہی کہا تھا اِس اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ہے ۔ آج کا اعلامیہ کہتا ہی کہ عوامی مفاد میں اپوزیشن کو کسی ایک متفقہ بیانیہ اور لائحہ عمل پر اکٹھا ہونا ہو گا۔ غریدہ فاروقی نے متفقہ بیانیے اور لائحہ عمل پر اکٹھے ہونے کی بات پر سوال اٹھایا کہ ’ تو بھئی آج کا اِکٹھ کس واسطے تھا پھر؟۔‘

ٹوئٹر@GFarooqi

اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ ’نشستند ، گفتند ، برخاستند ، اپوزیشن کی ناکام اے پی سی ، پہلے ہی کہا تھا اِن تلوں میں تیل نہیں، بِن کھلے مرجھا گئی۔۔۔ اے پی سی تھی یا مذاقِ سیاست ؟۔‘

ٹوئٹر@GFarooqi

مریم نواز کے جارحانہ اور شہباز شریف کے مصالحانہ بیانیے کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا ’آج کے اے پی سی اعلامیہ سے ن لیگ کی حد تک تو واضح ہو گیا کہ شہباز بیانیہ حاوی رہا۔ مریم نواز بیانیہ محض تقریر اور ٹویٹس کی حد تک ہی رہا اور رہے گا۔‘

ٹوئٹر@GFarooqi

مزید : علاقائی /اسلام آباد