ہر روز تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے والے سونے نے آج پھر نیا ریکارڈ قائم کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ڈالر اور سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کے روز بھی پاکستان بھر میں جہاں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا وہیں سونا بھی تاریخی قیمت پر پہنچ گیا۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 81 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سونے کی 10 گرام قیمت میں 448 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 69 ہزار 444 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ منگل کے روز بھی سونے کی قیمت میں 1150 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے باعث فی تولہ سونا 80 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔