باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی بیٹی کی پہلی سالگرہ، ایسی تقریب کہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی بیٹی کی پہلی سالگرہ، ایسی تقریب کہ تمام ...
باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی بیٹی کی پہلی سالگرہ، ایسی تقریب کہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے چند ہفتے قبل اپنی دوسری بیٹی کی پہلی سالگرہ منائی، جس کے لیے ایسی تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا کہ تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی علینا کی پہلی سالگرہ پر ’برساتی جنگل‘ کی طرز (Rainforest-theme)کی پارٹی کا انتظام کیا جس پر 75ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 53لاکھ 18ہزار روپے)خرچ ہوئے۔

اس تقریب کے لیے برطانوی شہر بولٹن کے یونیورسٹی آف بولٹن سٹیڈیم کو برساتی جنگل کی شکل دی گئی تھی۔ اسے ہر نوع کے پرندوں اور جنگلی جانوروں کی شکل کے کھلونوں سے سجایا گیا اور مصنوعی پودے لگائے گئے جیسے برساتی جنگل میں ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس جنگل کو رنگ برنگی روشنیوں سے منور کیا گیا۔ تقریب میں 200سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس پارٹی کی منصوبہ بندی پر 3ماہ کا عرصہ لگا۔ پارٹی میں عامر خان، فریال مخدوم اور ان کی دونوں بیٹیوں کی ان خوبصورت مناظر میں بنائی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عامر اور فریال نے اپنی منگنی کی تقریب میں اسی جگہ پر اسی انداز میں منعقد کی تھی اور اپنی بڑی بیٹی کی دوسری سالگرہ بھی۔ان تقاریب پر بالترتیب 1لاکھ 50ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3کروڑ روپے) اور 1لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ روپے)خرچ ہوئے تھے۔

مزید : کھیل