کس جگہ پر گھر ہو تو خواتین کم عمری میں ہی بانجھ ہوجاتی ہیں؟ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا

کس جگہ پر گھر ہو تو خواتین کم عمری میں ہی بانجھ ہوجاتی ہیں؟ سائنسدانوں نے ...
کس جگہ پر گھر ہو تو خواتین کم عمری میں ہی بانجھ ہوجاتی ہیں؟ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا

  


روم(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی آلودگی ہر کسی کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہے تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا خواتین کے لیے ایک انتہائی سنگین نقصان دریافت کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو خواتین سڑک کنارے واقع گھروں میں رہتی ہیں وہ دوسری خواتین کی نسبت بہت جلدی بانجھ ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خواتین جو انتہائی آلودگی والے علاقوں میں رہتی ہیں ان میں بھی جلد بانجھ ہونے کی شرح تیز ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”گاڑیوں کے دھوئیں سے نکلنے والی گیسیں، بالخصوص نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO2) خواتین کی افزائش نسل کی صلاحیت کی قاتل ہوتی ہے۔ یہ گیسیں خواتین میں بیضوں کی مقدار اور معیار انتہائی گرا دیتی ہیں جس سے وہ کم عمری میں ہی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کھو دیتی ہیں۔ “ اٹلی کی یونیورسٹی آف موڈینا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1ہزار 318خواتین پر تجربات کیے جن میں معلوم ہوا کہ مصروف سڑکوں کے کنارے پر واقع گھروں میں رہنے والی ہر 10میں سے 6خواتین کم عمری میں بانجھ ہونے کے خطرے سے دوچار تھیں۔ان کے برعکس مصروف سڑکوں سے دور رہنے والی خواتین میں یہ شرح بہت کم تھی۔

مزید : تعلیم و صحت