زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو یہ ایک چیز قربان کرنا ہوگی، بل گیٹس نے نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتادیا

زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو یہ ایک چیز قربان کرنا ہوگی، بل گیٹس نے نوجوانوں ...
زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو یہ ایک چیز قربان کرنا ہوگی، بل گیٹس نے نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عرصے تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اب نوجوانوں کو کامیابی کا ایک راز بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بل گیٹس ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے نئے کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں سے کہا کہ اگر وہ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو کام سے چھٹیاں کرنا چھوڑ دیں۔ حتیٰ کہ ہفتے کے اختتام کی ایک یا دو چھٹیاں بھی ہرگز مت کریں۔“
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”آپ کوئی کمپنی قائم کرتے ہیں تو اسے آپ کی مکمل توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ چھٹیاں کرتے ہیں اور اس پر توجہ کم دیتے ہیں تو آپ کی کمپنی کبھی فروغ نہیں پائے گی۔ میں ہفتے کی چھٹیوں پر بھی یقین نہیں رکھتا اور لوگوں کو بھی میں یہی نصیحت کروں گا۔ “ اس موقع پر بل گیٹس نے اپنی کاروباری زندگی کی سب سے بڑی غلطی بھی بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میری کاروباری زندگی کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ میں نے گوگل کو اینڈرائیڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے دیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -