دو دن بعد سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے مکہ میں داخلے پر پابندی لگ جائے گی کیونکہ۔۔۔
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز بعد شوال کی 25تاریخ سے سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہو جائے گی، جو 10ذی الحج تک برقرار رہے گی۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی فرماں رواں کی طرف سے شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا جس کے تحت ہر سال 25شوال سے 10ذی الحج تک غیرملکیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حرمین ٹرین کے ذریعے بھی سعودی عرب میں مقیم کسی غیرملکی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔ تاہم وہ غیرملکی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوتے ہیں جو مکہ مکرمہ میں رہائش پذیر ہیں یا حج سیزن کے دوران وہاں کام کرتے ہیں۔ مگر ان غیرملکیوں کو بھی مجاز اتھارٹی سے پرمٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں۔ بصورت دیگر انہیں بھی حراست میں لیا جا سکتا ہے۔