قومی چور اپنے لوٹے ہوئے مال کو بچانے کیلئے ایک ہو گئے،کل جماعتی کانفرنس کا مقصد ’’تحفظ برائے چورڈاکو‘‘ ہے:فرخ حبیب

قومی چور اپنے لوٹے ہوئے مال کو بچانے کیلئے ایک ہو گئے،کل جماعتی کانفرنس کا ...
قومی چور اپنے لوٹے ہوئے مال کو بچانے کیلئے ایک ہو گئے،کل جماعتی کانفرنس کا مقصد ’’تحفظ برائے چورڈاکو‘‘ ہے:فرخ حبیب

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پا کستان تحر یک انصاف کے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قومی چور اپنے لوٹے ہوئے مال کو بچانے کیلئے ایک ہو گئے،کل جماعتی کانفرنس کا مقصد ’’تحفظ برائے چورڈاکو‘‘ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس کا مقصد ’’تحفظ برائے چور ڈاکو‘‘ ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں شریک کچھ عوام کے مسترد شدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے مسترد شدہ سیاستدان اپنی انتخابی نشست بھی نہ جیت سکے تھے جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک کچھ نواز اور زرداری کی چوری بچانا چاہتے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ کچھ قومی چور اپنے لوٹے ہوئے مال کوبچانے کیلئے ایک ہو گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد