لاہور ایئر پورٹ پر اتنا اسلحہ پکڑا گیا کہ تھرتھلی مچ گئی

لاہور ایئر پورٹ پر اتنا اسلحہ پکڑا گیا کہ تھرتھلی مچ گئی
لاہور ایئر پورٹ پر اتنا اسلحہ پکڑا گیا کہ تھرتھلی مچ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے ہزاروں گولیوں کی سمگلنگ ناکام بنادی۔

کسٹم حکام کی جانب سے ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کر لیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسافرگولیوں سے بھرے 3 بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگئے۔ بیگ میں 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 خول موجودتھے ۔ کسٹم حکام نے گولیوں کو ضبط کرکے مسافروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور