اے پی سی میں بلاول حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے کیوں رضا مند نہ ہوئے؟ سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر نے بتا دیا

اے پی سی میں بلاول حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے کیوں رضا مند نہ ہوئے؟ ...
اے پی سی میں بلاول حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے کیوں رضا مند نہ ہوئے؟ سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر نے بتا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہاہے کہ بلاول حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کیلئے اس لئے رضامند نہیں ہیں کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ بجٹ کے اثرات کا عوام کوپتہ چل جائے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کے رضامند نہ ہونے کے حوالے سے سوال پر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہمارا خیال یہ ہے کہ اس وقت بجٹ پیش کیا جا چکاہے ، اس کے اثرات اگلے مہینے سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ بجٹ کے اثرات آلینے دیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ ہواکیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ پھل پک چکاہے کہ حکومت کیخلاف تحریک شروع کی جاسکتی ہے لیکن ابھی ہم انتظار کررہے کہ تاکہ عوام کو بجٹ کے اثرات کے بارے میں اچھی طرح پتہ چل جائے ۔

واضح رہے کہ اسلام آبا میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش پر منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ، پہلے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈی والا اپنے عہدے سے مستعفی ہونگے جبکہ بلاول بھٹو زرداری حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے رضا مند نہیں ہوئے ۔

مزید : قومی