پنجاب حکومت نے ڈیرہ غازی خان میں پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں محمد طفیل کو وائس چانسلر تعینات کردیا

پنجاب حکومت نے ڈیرہ غازی خان میں پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں محمد طفیل کو ...
پنجاب حکومت نے ڈیرہ غازی خان میں پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں محمد طفیل کو وائس چانسلر تعینات کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے ڈیرہ غازی خان میں قائم ہونے والی پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں ڈاکٹرمحمد طفیل کو وائس چانسلر ،ڈاکٹر عبداللہ بخش کو رجسٹرار ،ڈاکٹر ضیا اللہ کو ٹریئراور ڈاکٹر مدثر مقبول کو کنٹرولر ایگزامینشن تعینات کیا گیا ہے ۔ڈیرہ غازی خان میں میر چکر خان رند یونیورسٹی پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہے ۔2.3ارب روپے کایہ پراجیکٹ انسانی وسائل کو تکنیکی بنیادوں پر بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے ۔ڈیرہ غازی خان کے مقامی نوجوانوں کو سی پیک سے فائدہ فراہم کرنے کے لیے تکنیکی بنیادوں پر مضبوط کرنے کے لیے اس یونیورسٹی کا کردار بہت اہم ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور