نیاچیئر مین سینیٹ کون ہوگا ؟ آصف زرداری نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

نیاچیئر مین سینیٹ کون ہوگا ؟ آصف زرداری نے تہلکہ خیز اعلان کردیا
نیاچیئر مین سینیٹ کون ہوگا ؟ آصف زرداری نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ کوہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے تو بسم اللہ ، نیا چیئر مین سینیٹ میں خود بنوں گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میںایک صحافی کے سوال پر کہ سنا ہے اے پی سی میں چیئری مین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیاہے توسابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا ہے تو بسم اللہ ! اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کریں گے ۔ صحافی نے جب یہ سوال کیا کہ نیا چیئر مین سینیٹ کون ہوگا ؟ کیا رضا ربانی کاچیئر مین سینیٹ بنائیں گے تو آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جوا ب دیا کہ میں خود چیئر مین سینیٹ بنوں گا ۔

واضح رہے کہ اسلام آبا میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش پر منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ، پہلے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈی والا اپنے عہدے سے مستعفی ہونگے ۔ اے پی سی میں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، اسفند یار ولی، پشونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔آل پارٹیز کانفرنفس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کو تمام سیاسی جماعتیں مسترد کر چکی ہیں، ملک کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکا رہے اور ملکی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے، ملکی حالات بہت بڑا سکیورٹی رسک ہیں، حکومت کے فیصلے ملکی سلامتی،خود مختاری اور بقا کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔

مزید : قومی