لاہور کے علاقے اچھرہ میں کیکس اینڈ بیکس بیکری میں دھماکہ

لاہور کے علاقے اچھرہ میں کیکس اینڈ بیکس بیکری میں دھماکہ
لاہور کے علاقے اچھرہ میں کیکس اینڈ بیکس بیکری میں دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع کیکس اینڈ بیکس بیکری میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اچھرہ میں واقع کیکس اینڈ بیکس بیکری میں ہونے والے سلنڈر دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے جو خریداری کے لئے بیکری میں موجود تھا جبکہ دیگر زخمیوں میں بیکری کے گارڈ سمیت ملازمین اور گاہک شامل ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمیوں کو جناح ہسپتال کے برن سنٹر اور 7 کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت شوکت علی، محمد بارق، غلام قادر، عاقب، سایان، حمزہ، عثمان ، مطلوب، صاحب الرحمان، فرحان اور فرزان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور بیکری کے باہر موجود موٹر سائیکلوں کو تھانہ اچھرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔ زخمیوں کی فہرست ۔۔۔