”اے لیول کے طلبہ زیادہ نمبر لینے کے لیے یہ نشہ کر رہے ہیں “وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے ایک بار پھر والدین کو پریشان کردیا

”اے لیول کے طلبہ زیادہ نمبر لینے کے لیے یہ نشہ کر رہے ہیں “وفاقی وزیر برائے ...
”اے لیول کے طلبہ زیادہ نمبر لینے کے لیے یہ نشہ کر رہے ہیں “وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے ایک بار پھر والدین کو پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے ایک بار پھر آئس نشے کے استعمال سے متعلق دعویٰ کرڈالا۔منشیات کے عالمی دن پر اسلام اباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ اے لیول کے طلبہ زیادہ نمبروں کے لئے آئس نشے کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ ان کے بچوں کے بستے میں کیا ہے۔شہریار آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اے لیول کے طلبہ تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لئے منشیات کا استعمال سویٹس کی صورت میں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی تعلیمی ادارے کا ایک بھی شخص منشیات کا شکار نکلا تو پورے ادارے کےخلاف کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیر اس سے قبل ایک بیان میں اسلام آباد کے 70فیصد طلبہ و طالبات کو نشے کا عادی قرار دے چکے ہیں، جس کی انہیں تردید کرنا پڑی تھی۔

مزید :

قومی -