پیپلز پارٹی کے استعفوں کے خواہشمند مولانا فضل الرحمان بلاول اور زرداری کے ساتھ بڑا ہاتھ کرگئے

پیپلز پارٹی کے استعفوں کے خواہشمند مولانا فضل الرحمان بلاول اور زرداری کے ...
پیپلز پارٹی کے استعفوں کے خواہشمند مولانا فضل الرحمان بلاول اور زرداری کے ساتھ بڑا ہاتھ کرگئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں بلاول اور آصف زرداری کے ساتھ وعدے کے باوجود اپنا امیدوار دستبردار کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ گھوٹکی میں ضمنی الیکشن میں ہورہا ہے، مولانا فضل الرحمان سے بلاول اور آصف زرداری نے درخواست کی تھی کہ پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کرایا تھا اس لیے گھوٹکی کے الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیں ۔ مولانا نے اپنا امیدوار دستبردار کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد