شہباز کبھی نہیں تھکتا،بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر کو خوش کر دیا

شہباز کبھی نہیں تھکتا،بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر کو خوش کر دیا
شہباز کبھی نہیں تھکتا،بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر کو خوش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز کبھی نہیں تھکتا، مولانا فضل الرحمن نے بھی ان کی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

  آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس سے قبل میڈیا نے  مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری  سے استفسار کیا کہ ساتھ بیٹھے  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف طویل  اے پی سی کی وجہ سے تھکاوٹ  کا شکار تو نہیں ہوئے ؟ اپوزیشن تھکی تو نہیں؟جس پر  بلاول بھٹو زرداری  نے کہاکہ شہباز کبھی نہیں تھکتا، مولانا فضل الرحمن نے بھی مسکراتے ہوئے کہاکہ شہباز شہباز ہے، بلاول صحیح کہہ رہے ہیں، وہ نہیں تھکتا،جس پر سب کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی ۔یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں  25جولائی کویوم سیاہ  منانے، عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان،اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی،آئینی اور قانونی طریقہ سے چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کافیصلہ،ادارے ملکی سیاست میں مداخلت ختم کریں، ججز کیخلاف ریفرنسز واپس لینے کا مطالبہ، قرضوں کیلئے بنایا گیا تحقیقاتی کمیشن مسترد کردیا ہے۔