پاکستان میں کچھ لوگ نواز شریف کے خلاف عالمی سازش کا حصہ بنے ہوئے ہیں، میاں جاوید لطیف کا دعویٰ

پاکستان میں کچھ لوگ نواز شریف کے خلاف عالمی سازش کا حصہ بنے ہوئے ہیں، میاں ...
پاکستان میں کچھ لوگ نواز شریف کے خلاف عالمی سازش کا حصہ بنے ہوئے ہیں، میاں جاوید لطیف کا دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ پاکستان کے اندر سے لوگ عالمی سازشوں کاحصہ بنے ہوئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر قدیر خان کیخلاف عالمی سازش کی گئی تھی اور اب نواز شریف کے خلاف بھی عالمی سازش کاحصہ بنے ہوئے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے میاںجاوید لطیف نے کہا کہ اس وقت بدقسمتی سے میں یہ بات بڑی مجبوری سے کہتا ہوں کہ جب سے پاکستان میں سی پیک کا اعلان کیا گیاتھا ، اس کے بعد سے ایک سپر پاور اس کے کےخلاف تھی لیکن آج یہ بات سمجھ آرہی ہے کہ چین کے قریب جانا نوازشریف کومہنگا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کی معیشت کے بارے میں مشیر خزانہ یہ کہہ دیں کہ اگر حالات ایسے رہے تو معیشت دیوالیہ ہوجائے گی، ایسے میں یہ نیوکلیئر پاکستان کہاں سے کھڑا ہوگا؟انہوں نے کہا کہ 1993میں کیا کوئی پانامہ یا اقامہ تھا جب نواز شریف کو ہٹایا گیا اور کچھ ایسے ہی الزامات لگائے گئے ؟

انہوں نے کہا کہ جب 1999میں حکومت ہٹائی گئی ، اس وقت بھی بہت سے مجبوریاں اورخطرات تھے ، 1914میں جب دھرنا شروع کیا گیا تو کیا اس وقت پانامہ یا اقامہ تھا ؟ میں دکھی دل سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کے اندر سے لوگ عالمی سازشوں کاحصہ بنے ہوئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر قدیر خان کیخلاف عالمی سازش کی گئی تھی اور اب نواز شریف کے خلاف بھی عالمی سازش کاحصہ بنے ہوئے ہیں،میں یہ کہتا ہوں کہ اداروں میں بیٹھے لوگوں سے غلطیاں ہوسکتی ہیں، یہ اچھے کام بھی کرتے ہیں اور برے کام بھی کرتے ہیں۔

مزید : قومی