نواز شریف سینگ پھنسا لیتے ہیں لیکن پھر سامنانہیں کرسکتے ، دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب

نواز شریف سینگ پھنسا لیتے ہیں لیکن پھر سامنانہیں کرسکتے ، دفاعی تجزیہ کار ...
نواز شریف سینگ پھنسا لیتے ہیں لیکن پھر سامنانہیں کرسکتے ، دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ ڈکٹیشن نہ لینے کا مطلب سینگ پھنسانا ہے ، نواز شریف سینگ پھنسا لیتے ہیںلیکن پھر سامنانہیں کرسکتے، ان کا سارا دفاع جھوٹ پر مبنی ہے ، عدالتوں پر حملے نواز شریف کی تاریخ ہیں ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کہا کہ حقائق سامنے ہیں، نواز شریف کا اب جو مسئلہ ہے ، یہ ان کے کرپشن کے مقدمات ہیں جن سے کسی کا کوئی تعلق نہیں ہے ، قطری خط وہ خود لیکر آئے ، کوئی اور نہیں لیکر آیا ، ساراخاندان جھوٹ بولتا رہاہے ، ان مقدمات میں نواز شریف کی ساری بنیاد ہی جھوٹ پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یہ اپنے اندر کونہیں کھنگالیں گے جو تباہی نواز شریف نے مچائی ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ، ایک چیف جسٹس کوگھر بھیجا ، دو آرمی چیف گھر بھیجے ، غلام اسحاق خان کو بیٹھ کر کہا کہ میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتا جب آپ وزیر اعظم ہیں تو وہ صدر ہیں اور وزیر اعظم ہوکر آپ یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ میں صدر کوڈکٹیٹ کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے غلام اسحاق خان کے ساتھ ملکربے نظیر کوگھر بھیجا ، کیا یہ بچے تھے جو غلام اسحاق خان کے ساتھ مل گئے تھے یہ روٹی کوچوچی کہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیشن نہ لینے کا مطلب سینگ پھنسانا ہے ، نواز شریف سینگ پھنسا لیتے ہیں لیکن پھر ان سے سامنا نہیں ہوتا، ان کا سارا دفاع جھوٹ پر مبنی ہے ، عدالتوں پر حملے نواز شریف کی تاریخ ہیں۔

مزید : قومی