آل پارٹیز کانفرنس میں کن دو بڑی سیاسی جماعتوں نے دعوت کے باوجود شرکت نہیں کی ؟جانئے

آل پارٹیز کانفرنس میں کن دو بڑی سیاسی جماعتوں نے دعوت کے باوجود شرکت نہیں کی ...
آل پارٹیز کانفرنس میں کن دو بڑی سیاسی جماعتوں نے دعوت کے باوجود شرکت نہیں کی ؟جانئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں  دونوں بڑی اپوزیشن  جماعتوں کے  اعلیٰ سطح کے وفود  نے  شرکت کی، سابق چیئرمین سینیٹ  میاں رضا ربانی کا مشترکہ اعلامیے  کی تیاری کیلئے  تعاون حاصل رہا، دعوت کے باوجود جماعت اسلامی پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل) کے نمائندے  شریک نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کی میزبانی میں متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)،پاکستان  پیپلزپارٹی،عوامی نیشنل پارٹی ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، مرکزی جمعیت اہلحدیث، جمعیت علماء پاکستان ، نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کی قیادت شریک ہوئی۔اے پی سی میں شریک ہونے والی سیاسی قیادت  میں  پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی،فرحت اللہ بابر، نیئر حسین بخاری، سینیٹر شیری رحمان،مسلم لیگ کے وفد میں صدر پی ایم ایل این شہباز شریف،سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی،مریم نواز شریف ، راجہ ظفر الحق،سردار مہتاب احمد خان،سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب،اے این پی کے صدر اسفند یار ولی خان، میاں افتخار حسین، سینیٹر میر حاصل  بزنجو، آفتاب احمد شیرپاؤ،شاہ  اویس نورانی، پروفیسر  سینیٹرساجد میر ،حافظ عبد الکریم ،رانا شفیق پسروری شریک ہوئے۔ کانفرنس  سوا 12بجے شروع ہوئی جو  شام آٹھ بجے تک جاری رہی جبکہ رات 9بجے کے قریب فیصلوں کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دو روز قبل اے پی سی میں شرکت سے دو ٹوک انکار کر دیا تھا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد