اپوزیشن یہی کچھ کرتی رہی تو پھر والیم 10بھی کھلے گا ، محمود الرشید کی وارننگ

اپوزیشن یہی کچھ کرتی رہی تو پھر والیم 10بھی کھلے گا ، محمود الرشید کی وارننگ
اپوزیشن یہی کچھ کرتی رہی تو پھر والیم 10بھی کھلے گا ، محمود الرشید کی وارننگ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ قوم کے سامنے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت برے طریقے سے بے نقاب ہوگئی ہے ، ابھی لوٹ مار کا چھوٹا سا ٹریلر چلاہے ، ابھی والیم ٹن کھلناہے ، اگر یہ یہی باتیں کرتے رہے تو پھر والیم ٹن کھلے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے اپوزیشن اتنا شور مچا رہی تھی کہ اے پی سی ہونے لگی ہے ، بس دھڑن تختہ ہوجائیگا لیکن کھودا پہاڑ اورنکلا چوہا ، یہ تو کسی ایک بات پر بھی متفق نہیں ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ سب چھوڑ چھاڑ کر باہر نکل آﺅلیکن آصف زرداری اور شہبازشریف چاہتے ہیں کہ کسی طرح جان چھڑائی جائے ، مریم اور بلاول کی اور پالیسی ہے ، یہ آپس میں ہی متفق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت برے طریقے سے بے نقاب ہوگئی ہے ، ابھی لوٹ مار کا چھوٹا سا ٹریلر چلاہے ، ابھی والیم ٹن کھلناہے ، اگر یہ یہی باتیں کرتے رہے تو پھر والیم ٹن کھلے گا ۔ ان کی ان باتوں پر ہنسی آتی ہے کہ جب کہتے ہیں کہ نواز شریف کیخلاف عالمی سازش ہورہی ہے ، ان کی لوٹ مار سے عوام آگاہ ہوچکے ہیں ، عمران خان کوسپریم کورٹ نے کلین چٹ دی ہوئی ہے، یہ پاکستان کا واحد لیڈر ہے ، یہ گند ن لیگ کا ڈالا ہواہے ۔

مزید : قومی