میثاق معیشت کی پیشکش کاتعلق ریاست  سے ہے،  حکومت سے نہیں:مولانا فضل الرحمن

میثاق معیشت کی پیشکش کاتعلق ریاست  سے ہے،  حکومت سے نہیں:مولانا فضل الرحمن
میثاق معیشت کی پیشکش کاتعلق ریاست  سے ہے،  حکومت سے نہیں:مولانا فضل الرحمن

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پارٹیز کانفرنس کے بعد متحدہ اپوزیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ میثاق معیشت  حکومت نہیں بلکہ  ریاست کے ساتھ کرنے کی پیش کش کی گئی ہے، موجودہ حکومت تو تباہی کی ذمہ دار ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں  میزبان اے پی سی  مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کس نے کہا ہے کہ ہم نے  حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش کی ہے؟ معیشت تو حکومت نے  تباہ کردی ہے،میثاق معیشت کی پیشکش کاتعلق ریاست پاکستان سے ہے، موجودہ حکومت سے نہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اے پی سی اعلامیے جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک بھر میں 25 جولائی کویوم سیاہ ، عوامی رابطہ مہم شروع کرنے،آئینی اور قانونی طریقہ سے چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی  ہے، ادارے ملکی سیاست میں مداخلت ختم کریں، ججز کیخلاف ریفرنسز واپس لینے کا مطالبہ، قرضوں کیلئے بنایا گیا تحقیقاتی کمیشن مسترد کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد