مولانا فضل الرحمان اے پی سی کے دوران اپوزیشن پربرہم، کھری کھری سنادیں، اندرونی کہانی سامنے آگئی

مولانا فضل الرحمان اے پی سی کے دوران اپوزیشن پربرہم، کھری کھری سنادیں، ...
مولانا فضل الرحمان اے پی سی کے دوران اپوزیشن پربرہم، کھری کھری سنادیں، اندرونی کہانی سامنے آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کے دوران اپوزیشن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کھری کھری سنادیں۔

نجی ٹی وی آپ نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان اے پی سی کے دوران اپوزیشن رہنماﺅں پر برہم نظر آئے۔ وہ حکومت کیلئے نرم گوشہ رکھنے پر برہم ہوئے اور میٹنگ میں اپوزیشن کے رویے پر بھی غصے میں رہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماﺅں سے کہا کہ اگر آپ نے احتجاج کرنا ہے تو ٹھیک نہیں تو میں اکیلا ہی احتجاج کروں گا، کبھی کس اور کبھی کس سے بات کر رہے ہیں، عجیب تماشہ ہے، اگر آپ نے احتجاج کرنا ہے تو آئیے اور وقت ضائع نہ کیجیے۔

مزید : قومی