نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ون ڈے کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ون ڈے کا ایک اور ...
نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ون ڈے کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے کے ساتھ ہی  ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیز ترین ایشین پلیئر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے والے پاکستان کے بہترین بلے باز بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں اپنے کیرئیر کی 68 ویں اننگز میں سینٹنر کی گیند پر سلپ کی جانب سنگل لیتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا۔بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین پاکستانی اور تیز ترین ایشین بھی ہیں، مجموعی طور پر وہ دوسرے تیز ترین بیٹسمین ہیں جس نے 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین میں جنہوں نے 57 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔بابر سے قبل تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ بھارت کے شیکھر دھون نے یہ سنگ میل 72 میچز میں عبور کیا تھا۔بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 124 گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری سکور کی ،یہ ان کے ون ڈے  کیرئیر کی 10ویں تھری فگر اننگز ہے جبکہ رواں ورلڈ کپ میں بابر اعظم سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں ۔

مزید :

کھیل -