عبد الرزاق نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کاراز بتادیا

عبد الرزاق نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کاراز بتادیا
عبد الرزاق نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کاراز بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کرکٹر عبد الرزاق نے کہاہے کہ قومی ٹیم نے پچاس اوورز کاکھیل مکمل کیاہے جس کی وجہ سے ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبد الرزاق نے کہا کہ پاکستان کو پچاس اورز کھیلنے کی ضرورت تھی اور پاکستان نے نیوز ی لینڈ کے خلاف پچاس اوورز کھیلے اور آسانی سے مطلوبہ رنز کاہدف مکمل کرلیا۔

ان کا کہناتھاکہ یہ بات پہلے ہی کی جارہی تھی کہ قومی ٹیم کو پچاس اوورز کا کھیل ہر صورت کھیلنا چاہئے ، قومی ٹیم نے پچاس اوورز کاکھیل مکمل کیاہے جس کی وجہ سے ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

مزید : کھیل