بابر اعظم نے ثابت کردیا کہ پاکستان کواب عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں رہی ، سکندر بخت

بابر اعظم نے ثابت کردیا کہ پاکستان کواب عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں رہی ...
بابر اعظم نے ثابت کردیا کہ پاکستان کواب عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں رہی ، سکندر بخت

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے کہاہے کہ بابر اعظم نے ثابت کیاہے کہ ہم کو عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے ، اگر حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تو اس طرح شعیب ملک کوچاہئے کہ جان چھوڑ دیں ، ہمیں اب نئے لڑکوں کے ساتھ جانا چاہئے ۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ بابر اعظم سے ایک ہی شکایت تھی کہ وہ میچ فنش نہیں کرتے لیکن آج بابر اعظم نے بہت سادہ کرکٹ کھیل کر میچ فنش کیا اور یہ شکایت ختم کردی ۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے ثابت کیاہے کہ ہم کو عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے ، اگر حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تو اس طرح شعیب ملک کوچاہئے کہ جان چھوڑ دیں ، ہمیں اب نئے لڑکوں کے ساتھ جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ کوسوچنا چاہئے کہ وہ کیا کررہے ہیں؟ وہ اتنے سینئر کھلاڑی ہیں لیکن ان کی جگہ بابر اعظم اور حارث ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مزید : کھیل