برمنگھم کی وکٹ پر میچ جیتنا آسان نہیں تھا ، کپتان قومی ٹیم

برمنگھم کی وکٹ پر میچ جیتنا آسان نہیں تھا ، کپتان قومی ٹیم
برمنگھم کی وکٹ پر میچ جیتنا آسان نہیں تھا ، کپتان قومی ٹیم

  


برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے کہاہے کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238رنز کاحصول آسان نہیں تھا، اگلے دونوں میچز جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں اللہ کاشکرادا کرتا ہوں جس نے پاکستان کی مدد کی اور شائقین کا بھی حمایت کرنے پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور حارث سہیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور شانداراننگ کھیلی ، شاہین آفریدی اور محمد عامر نے بہترین باﺅلنگ کی ، ہماری جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238رنز کاحصول آسان نہیں تھا ، اگلے دونوں میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید : کھیل