نیوزی لینڈ کو شکست ،پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی کیا پوزیشن ہے اور پاکستان اپنے آئندہ دو میچز کن آسان حریفوں سے کھیلے گا ؟جانئے

نیوزی لینڈ کو شکست ،پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی کیا پوزیشن ہے اور پاکستان اپنے ...
نیوزی لینڈ کو شکست ،پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی کیا پوزیشن ہے اور پاکستان اپنے آئندہ دو میچز کن آسان حریفوں سے کھیلے گا ؟جانئے

  


برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شاہینوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے جس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں ،پوائنٹس ٹیبل پر ورلڈ کپ کی دیگر ٹیموں کی کیا پوزیشن ہے اور پاکستان اپنے آئندہ دو میچز کب ،کہاں اور کس ٹیموں کے ساتھ کھیلے گا ؟جان کر پاکستانی خوشی سے نہال ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور میچ میں تاریخی فتح کے ساتھ ہی پاکستان کو دو پوائنٹس ملے ہیں اور اب ان کی تعداد سات ہوگئی ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد سات میچز کھیلنے کے بعد 12 ہے۔پاکستان سے شکست کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم کی تیسری پوزیشن ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر  ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم انگلینڈ کی چوتھی جبکہ بنگلہ دیش کی پانچویں پوزیشن ہے،پاکستان کی فتح کے بعد سری لنکا کی ساتویں جبکہ ویسٹ انڈیز کا آٹھواں نمبر ہے۔جنوبی افریقہ نویں جبکہ افغانستان کی ٹیم دسویں پوزیشن پر براجمان ہے۔پاکستانی شاہین 29 جون کو افغانستان کے آسان حریف کو  اب اپنا  اگلا شکار   بنانے کے لئے تیار ہیں جبکہ 5 جولائی کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی ۔

مزید : کھیل