”گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہتے ہیں“کوڈ19کا انوکھا مطلب بیان کرنے پر قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے نام لیے بغیر زرتاج گل کو اڑے ہاتھوں لے لیا

”گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہتے ہیں“کوڈ19کا انوکھا مطلب بیان کرنے ...
”گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہتے ہیں“کوڈ19کا انوکھا مطلب بیان کرنے پر قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے نام لیے بغیر زرتاج گل کو اڑے ہاتھوں لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کوڈ19کا غلط مطلب بتانے والی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو نام لیے بغیر آڑے ہاتھوں لے لیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہا جاتا ہے، اسپیکر نے ٹوکا تو خواجہ آصف بولے کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ٹیلی فون ڈائلنگ میں 92 کا لفظ اس لیے آتا ہے کہ پاکستان نے بانوے کا ورلڈ کپ جیتا۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں زرتاج گل نے کہا ٹاک شو میں ان کی زبان پھسل گئی تھی۔زرتاج گل نے کہا کہ اگر اس بات پر مجھے معافی مانگنی چاہیے تو انہیں 1971 کے سانحہ پر معافی مانگنی چاہیے۔قومی اسمبلی سے خطاب میں خواجہ آصف نے زرتاج گل وزیر کا نام لیے بغیر جملے کہے جس سے ارکان لطف اندوز ہوتے رہے۔

مزید :

قومی -