ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

روحانی طور پر بہتری آ رہی ہے اور اسی میں آپ کا فائدہ ہے اگر آپ نے اپنی نیت صاف رکھی اور جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں چاہے چھوٹا کیوں نہ ہو ابھی نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی فکر اپنی جگہ مگر اب حالات اتنے برے نہیں رہے۔ انشاءاللہ امید ہے کہ یہ وقت کے ساتھ ساتھ اب تیزی سے آپ کے حق میں بہتر ہوتے چلے جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی پریشانی کا شکار ہیں وہ آج امید ہے کہ شام تک اس سے نکل جائیں گے۔ آج آپ کی گھریلو زندگی میں بھی تبدیلی کے اشارے آ رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کچھ معاملات ابھی آپ کی مکمل توجہ مانگ رہے ہیں۔ لاپرواہی مت کریں۔ ان کی طرف توجہ سے آپ کئی مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ استخارہ کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اس وقت حالات میں کسی بڑی تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں آپ کو اب ذہنی طور پر خود کو اس کے لئے تیار رکھنا ہوگا اور گھر والوں کو بھی تیار رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

نوکری کے حوالے سے پریشان نہ ہوں جس اللہ نے چونچ دی ہے دانا بھی وہی دے گا۔ آپ کے فکر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بس سچی توبہ سے کام لینا ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اس وقت آپ کی ایک مالی ضرورت پوری ہو گی اور ایک انجانی طرف سے مدد ملنے کی امید ہے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ جلد شفاءیاب بھی ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج کا دن آپکی ایک مالی ضرورت پوری کرے گا اور جس طرف سے کسی نے آس لگا رکھی تھی وہ بھی اب بھر آئے گی۔ مالی فائدہ حکمت عملی سے ملتا رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

گھر میں اب کسی اہم معاملے پر بحث ہو سکتی ہے اور آپ کو جلد ہی کسی فیصلے پر پہنچنا بھی ہے۔ ورنہ آپ کو پھر ایک بڑا عرصہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو سکون والی خبر ملے گی۔ کسی دوست سے بھی فائدہ حاصل ہوگا اور آج آپ کی نوکری کے حوالے سے بھی شاید آپ کو اہم خبر ملے گی وہ بھی فوری۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اس وقت آپ کی پوزیشن کئی معاملات میں بہت کمزور ہے آپ کو صرف ذکر الٰہی کو کرنا ہے۔ سارا دن کام کے دوران بھی یہ عمل جاری رکھیں تب بہتری ہو گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج دوپہر کے بعد ایک اچھی خبر ملے گی اور آپ کو تھوڑا سا مالی فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔ اولاد کے حوالے سے آج کا دن اہم سلسلہ بھی لے کر آ رہا ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -