خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کتنے نئے کیسز سامنے آئے اور کتنے بد قسمت مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے؟صوبائی محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کتنے نئے کیسز سامنے آئے ...
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کتنے نئے کیسز سامنے آئے اور کتنے بد قسمت مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے؟صوبائی محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،وفاق سمیت صوبائی حکومتیں شہریوں کو موذی مرض سے بچانے کے لئے سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کتنے نئے کیسز سامنے آئے اور کتنے بد قسمت مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے؟صوبائی محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کر دیئےہی٘ں۔

صوبائی محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 25ہزار303ہوگئی ہے،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 166افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 3سو52مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں کوروناسے متاثر 11449مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی8ہزار423ہوگئی ہےجبکہ پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران4افرادکورونا سےجاں بحق ہوئے۔محکمہ صحت کےمطابق پشاورمیں مجموعی طور پرکوروناوائرس سے426افرادانتقال کرچکےہیں،خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 879ہوگئی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -