آزاد کشمیر میں سہ فریقی کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیے گئے

آزاد کشمیر میں سہ فریقی کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تاریخی معاہدے پر ...
آزاد کشمیر میں سہ فریقی کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر میں سہ فریقی کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت چینی سفیر یاوجنگ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان نے 1124 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔وزیراعظم نے منصوبے میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے آزاد جموں و کشمیر میں روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت ہے، کسی بھی پراجیکٹ میں ڈھائی ارب ڈالر کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

مزید :

قومی -