مصر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو پانچویں منزل سے دیکھا دے دیا

مصر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو پانچویں منزل سے دیکھا دے دیا
مصر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو پانچویں منزل سے دیکھا دے دیا

  

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )مصر میں شوہر نے بیوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے اپارٹمنٹس کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔گلف نیوز کے مطابق شوہر کی جانب سے پانچویں منزل سے نیچے پھینکی گئی 25 سالہ خاتون خوش قسمتی سے زندہ بچ گئی ہیں، جسے فوری طور پر ان کے ہمسایوں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر اس کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا گیا۔دوسری جانب قاہرہ کی مقامی پولیس نے واقعے کا علم ہونے کے بعد خاتون کے سنگدل شوہر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد شوہر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میرا اور میری بیوی کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا۔سنگدل شوہر کا پولیس کو دیئے گئے بیان میں مزید کہا تھا کہ ہم دونوں کا طویل عرصے سے جھگڑا ہو رہا تھا جس کی وجہ سے ہم دونوں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتے تھے، لیکن اس سے پہلے کہ ہم علیحدگی اختیار کرتے میری بیوی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا، میری بیوی کی جانب سے کورونا کا ٹیسٹ تین دفعہ کروایا گیا جو تینوں دفعہ ہی مثبت آیا۔

جب پولیس نے اس سے بیوی کو نیچے پھینکنے کی وجہ پوچھی تو اس شخص کا کہنا تھا کہ میری بیوی کا مسلسل تین بار کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے میں خوفزدہ ہوگیا تھا کہ کہیں مجھے بھی کرونا وائرس نہ ہو جائے، تاہم جب میں نے اپنی بیوی کو گھر چھوڑنے کا کہا تو اس نے انکار کر دیا جس پر میں طیش میں آگیا اور اسے بلڈنگ سے دھکا دے دیا۔دوسری جانب پولیس کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہم اس کی انکوائری تب تک آگے نہیں بڑھا سکتے جب تک اس کی بیوی ہوش میں آنے کے بعد اپنا بیان ریکارڈ نہیں کروا دیتی، دوسری جانب خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کی حالت تشویش ناک ہے لہذا اسے ٹھیک ہونے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -