عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، وہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔۔۔مریم اورنگزیب نے شرمناک مطالبہ کر دیا

عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، وہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔۔۔مریم ...
عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، وہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔۔۔مریم اورنگزیب نے شرمناک مطالبہ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان کے دماغی معائنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےعمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، وہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں عمران صاحب آپ عادی جھوٹے ہیں عمران صاحب کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ملک اس لئے ترقی نہیں کررہا کیونکہ بی آرٹی کے 128 ارب کے کھڈوں پر آپ جوابدہ نہیں عمران صاحب ملک اس لئے ترقی نہیں کررہا کیونکہ فارن فنڈنگ کیس میں آپ قانون کے سامنے جوابدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ملک اس لئے ترقی نہیں کررہا کیونکہ آپ 23 خفیہ بنک اکاونٹس پر جواب دینے کو تیار نہیں، عمران صاحب ملک اس لئے ترقی نہیں کررہا کیونکہ شہبازشریف کے ہرجانہ کیس میں آپ جوابدہ نہیں بلکہ مفرور ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دماغی معائنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےعمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، وہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں عمران صاحب آپ عادی جھوٹے ہیں، عمران صاحب کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

مزید :

قومی -