تحریک انصاف خدمت کے ریکارڈ قائم کرے گی،نعمان لنگڑیال

تحریک انصاف خدمت کے ریکارڈ قائم کرے گی،نعمان لنگڑیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، ملتان و دیگر اضلاع میں ہم عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے جس بنا پر تحریک انصاف 2023 الیکشن میں کلین سویپ کرے گی جبکہ صوبائی وزیر لیبر نے کہا اتنی خدمت کریں گے کہ فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا و دیگر اضلاع میں بھی کلین سویپ کریں گے۔ وزیر زراعت نے کہا سابقہ حکومتوں نے قومی خزانہ لوٹا۔ لوگوں کو ذلت دی اور پاکستان کی عوام کو مقروض کیا وزیر زراعت نے کہا پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام وزراء وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو عزت دینے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ آنے والا دور بھی تحریک انصاف کا ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کرپشن کا جنازہ نہیں نکال دیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔