تحریک انصافکا نام چندہ پارٹی ہو نا چاہیے،عظمیٰ بخاری

تحریک انصافکا نام چندہ پارٹی ہو نا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دو ہی ویژن کورونا کے نام بھیک مانگو اور معیشت کو تباہ کرو۔تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے چندہ پارٹی رکھ لینا چاہیے۔عمران نیازی کی ٹائیگر فورس صرف سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے۔مسلم لیگ (ن)نے شہبازشریف کی ہدایت پرپورے ملک میں طبی عملے کو حفاظتی کٹس فراہم کیں۔ عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہابزدار صاحب آپ اور آپ کے لیڈر تین ماہ سے کورونا کے نام پر چندے اور امداد اکٹھی کررہے ہیں۔بزدار صاحب آپ آج تک طبی عملے کو حفاظتی کٹس فراہم نہیں کر سکے۔وفاق اور پنجاب میں سو سے زائدلوگ کابینہ کا حصہ ہیں کسی نے اپنے حلقے میں کورونا کٹس تقسیم نہیں کی۔


جبکہ مسلم لیگ(ن) کے ہر ایم این اے اور ایم پی اے نے اپنے حلقوں میں راشن اور حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔