بلاتفریق احتساب سے (ن) لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں،ثانیہ کامران

بلاتفریق احتساب سے (ن) لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاہے کہ عظمی بخاری اپنی پارٹی کا نام لٹ مار پارٹی رکھ لیں، بلاتفریق احتساب سے (ن) لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں، ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ شریف خاندان ہے، عظمیٰ بخاری اپنے آقاؤں کو خوش آمد کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت پر بلاجوازصبح شام تنقید کررہی ہیں، ن لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے اس کا مستقبل ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تاریک ہوچکا ہے، ن لیگ کی قیادت اور ان کے حواریوں کو لوٹ مارکا حساب دینا پڑے گا۔

، شور شرابہ کرنے سے ن لیگ کے حواری اپنے انجام سے بچ نہیں سکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -