ضلعی افسران نے احساس کفالت سنٹرز میں انتظامات کاجائزہ لیا

ضلعی افسران نے احساس کفالت سنٹرز میں انتظامات کاجائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے احساس کفالت سنٹر والٹن، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے احساس کفالت سنٹر باغبانپورہ کا دورہ کیا۔

افسران نے سنٹرز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار کو چیک کیا اورسنٹرز میں بیٹھنے، پینے کے پانی، سماجی فاصلے پر عملدرآمد، ہاتھ دھونے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مستحقین سے بھی سنٹرز کی صورتحال کے بارے دریافت کیا کیامستحقین کی جانب سے بھی6تسلی بخش جوابات دئیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -