بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، بوگس کنکشنز منقطع، لاکھوں روپے جرمانہ

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، بوگس کنکشنز منقطع، لاکھوں روپے جرمانہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای نادرن عامر یاسین کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای عامر یاسین کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے ساندہ، گلشن راوی، نواں کوٹ، بند روڈ چوبرجی پارک،ڈھولنوال، علی پارک،کالا خطائی روڈ، شاہدرہ، جیا موسیٰ، کریم پارک، امین پارک، کوٹ محمدی، بلال گنج، شیراں والا، شاہ عالم گیٹ، شاد باغ، چاہ میراں، سلطان پورہ، برج اٹاری اور کوٹ عبدالمالک سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل1432کنکشنز چیک کئے گئے۔ جہاں دوران چیکنگ42 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ایس ای عامر یاسین کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 31میٹر ڈائریکٹ سپلائی،04 ڈسپلے واش،04ڈسپلے اوپن، 01میٹر شنٹ، 01 ٹمپرڈ،01میٹرڈیڈ سٹاپ کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے93, 970یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -